بہترین خاتون ٹیچرکوتہنیت پیش کی جائے گی: سبیتااندراریڈی
ریاستی وزیر تعلیم پی سبیتااندراریڈی نے کہا کہ آئندہ سال سے حکومت تلنگانہ‘ساوتری بائی پھلے کی جینتی کے موقع پربہترین خاتون ٹیچرس کوتہنیت پیش کرئے گی۔
حیدرآباد: ریاستی وزیر تعلیم پی سبیتااندراریڈی نے کہا کہ آئندہ سال سے حکومت تلنگانہ‘ساوتری بائی پھلے کی جینتی کے موقع پربہترین خاتون ٹیچرس کوتہنیت پیش کرئے گی۔
آج سری نگر کالونی میں اکرتی نامی تنظیم کی جانب سے منعقدہ ساوتری بائی پھلے جینتی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ساوتری بائی پھلے عظیم جہدکاراورملک کی پہلی خاتون معلمہ تھیں۔
ان کی زندگی ہر خاتون ٹیچرکے لئے بہترین مثال ہے۔ ساوتری بائی پھلے سے تحریک حاصل کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
سبیتااندرا ریڈی نے کہاکہ ساوتری بائی پھلے نے خواتین کے حقوق‘ پسماندہ طبقات کی خواتین کوزیورتعلیم سے آراستہ کرنے‘محروم طبقات کوحق دلانے اور سماجی برائیوں کے خلاف آوازبلند کی تھی۔
ان کے اس اہم کردارسے ہرخاتون کوسیکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ سال سے ساوتری بائی پھلے کے جنم دن پر ریاست میں بہترین خاتون ٹیچرس کوتہنیت پیش کی جائے گی۔