بے روزگار گریجویٹس کو 3 ہزار روپے الاؤنس، راہول گاندھی کا وعدہ

ایک بڑے اعلان میں سینئر کانگریس قائد راہول گاندھی نے وعدہ کیا کہ کرناٹک میں کانگریس کے برسراقتدار آنے پر بے روزگارگریجویٹس کو 3 ہزار روپے الاؤنس دیا جائے گا۔

بنگلورو: ایک بڑے اعلان میں سینئر کانگریس قائد راہول گاندھی نے وعدہ کیا کہ کرناٹک میں کانگریس کے برسراقتدار آنے پر بے روزگارگریجویٹس کو 3 ہزار روپے الاؤنس دیا جائے گا۔

بیلگاوی میں پیر کے دن یووا کرانتی کنونشن سے خطاب میں راہول گاندھی نے یہ بھی اعلان کیا کہ بے روزگار ڈپلوما ہولڈرس کو 1500 روپے الاؤنس ملے گا۔ یہ الاؤنس 2 سال کے لئے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت ریاست میں 10لاکھ نوکریاں دے گی۔ راہول گاندھی نے یہ بھی کہا کہ کرناٹک میں ان کی پارٹی کی حکومت 2.5 لاکھ جائیدادیں پر کرے گی جو مخلوعہ ہیں۔

راہول گاندھی نے کہا کہ گرہا لکشمی اسکیم کے تحت ہر خاتون مالک ِ مکان کو 2 ہزار روپے الاؤنس ملے گا۔ انہو ں نے یہ بھی وعدہ کیا کہ 10کیلو گرام چاول مفت دیا جائے گا۔ گرہا جیوتی اسکیم کے تحت کانگریس نے ہر مکان کو 200 یونٹ برقی مفت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button