کرناٹک
تبدیلی مذہب کوروکنا ضروری:موہن بھاگوت
موہن بھاگوت نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ تبدیلی مذہب سے علحدگی پیداہوتی ہے۔ تبدیلی مذہب کسی بھی شخص کواپنی جڑوں سے علحدہ کردیتی ہے اسی لئے ہمیں مذہب کی تبدیلی کوروکناہوگا۔
چتر درگ(کرناٹک): راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے آج مذہبی تبدیلی کو روکنے پرزوردیا اور کہاکہ اس کی وجہ سے لوگ اپنی جڑوں سے علحدہ ہوجاتے ہیں۔ بھاگوت چتردرگ میں دلت اورپسماندہ طبقات کے سادھوؤں سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ تبدیلی مذہب سے علحدگی پیداہوتی ہے۔ تبدیلی مذہب کسی بھی شخص کواپنی جڑوں سے علحدہ کردیتی ہے اسی لئے ہمیں مذہب کی تبدیلی کوروکناہوگا۔
اگرہم چاہتے ہیں کہ ہندوستان، ہندوستان ہی بنارہے تو ہمیں اپنی ثقافت کومحفوظ رکھناہوگا ورنہ ہندوستان، ہندوستان نہیں رہے گا۔ اس بات کویقینی بنانے ہرجگہ ”دھرما“ کو پھیلانا ہوگا۔
a3w