ثانیہ مرزا اداکاری کے میدان میں قدم رکھیں گی
ثانیہ مرزا کھیلوں کی دنیا کا ایک جانا پہچانا نام ہے۔ لوگوں نے ثانیہ کو اکثر ٹینس کورٹ میں دیکھا ہوگا۔ ان کے کھیل نے ہمیشہ ہندوستان کو سربلند کیاہے۔
ممبئی: ثانیہ مرزا کھیلوں کی دنیا کا ایک جانا پہچانا نام ہے۔ لوگوں نے ثانیہ کو اکثر ٹینس کورٹ میں دیکھا ہوگا۔ ان کے کھیل نے ہمیشہ ہندوستان کو سربلند کیاہے۔
اب ثانیہ نے ریٹائرمنٹ لے لی ہے اور پوری توجہ اپنے بچے کی دیکھ بھال پر مرکوز کئے ہوئے ہے۔ اب اطلاع ہے کہ ثانیہ جلد ہی اداکاری میں ہاتھ آزمائیں گی۔ چھوٹے پردے کی معروف پروڈیوسر ایکتا کپور اکثر اپنے ڈیلی سوپ کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔
فی الحال ایکتا اپنے سیریل ’بیکابو‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اس شو کے ذریعہ شالین بھنوٹ بھی طویل عرصہ کے بعد چھوٹے پردے پر واپسی کیلئے تیار ہیں۔ ایکتا کپور کا یہ شو کچھ عرصہ پہلے شروع ہوا ہے۔ اس شو میں شالین کے علاوہ ایشا سنگھ بھی نظر آئیں گی۔
اب رپورٹس کے مطابق ثانیہ بھی جلد ہی اس شو کا حصہ بننے والی ہیں اور جلد ہی شو کی شوٹنگ شروع کریں گی۔ ثانیہ نے کھیلوں کی دنیا میں بہت نام کمایا ہے لیکن اب وہ ایک ٹی وی شو کی تشہیر کرتی نظر آئیں گی اور یہ شو کوئی اور نہیں بلکہ ’بیکابو‘ ہونے جا رہا ہے۔
ثانیہ مرزا نے کچھ دن پہلے ہی اپنا چیٹ شو ’دی ہینگ آؤٹ‘ شروع کیاہے۔ رپورٹس کے مطابق ثانیہ اس شو میں شالین بھنوٹ اور ایشا سنگھ کے ساتھ اپنے سیریل کی تشہیر کرتی نظر آئیں گی۔ یہی نہیں اس وقت آئی پی ایل کے کریز کو دیکھتے ہوئے میکرز نے یہ بھی فیصلہ کیاہے کہ وہ آئی پی ایل میاچس کے دوران اپنے شو کو پروموٹ کریں گے۔