جنوبی بھارت

جے این یو طلبہ یونین کی جیت فاشسٹ قوتوں کے زوال کا اشارہ: اسٹالن

تمل ناڈو کے وزیر اعلی اور ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن نے پیر کے روز جواہر لعل نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین (جے این یو ایس یو) کے الیکشن میں متحدہ بائیں بازو کے پینل کو زبردست جیت ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ جیت دائیں بازو کی فاشسٹ طاقتوں کے زوال کا اشارہ ہے۔

چنئی: تمل ناڈو کے وزیر اعلی اور ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن نے پیر کے روز جواہر لعل نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین (جے این یو ایس یو) کے الیکشن میں متحدہ بائیں بازو کے پینل کو زبردست جیت ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ جیت دائیں بازو کی فاشسٹ طاقتوں کے زوال کا اشارہ ہے۔

اسٹالن نے کہا کہ ہندوستان کے عوام آئندہ لوک سبھا انتخابات میں متحد ہو کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شکست دیں گے۔

اسٹالن نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا، "جے این یو ایس یو کے انتخابات میں زبردست جیت پر متحدہ بائیں بازو کے پینل کو مبارکباد!”

انہوں نے کہا، ”اے بی وی پی کے پرتشدد ہتھکنڈے اور بائیں بازو کی امیدوار سواتی سنگھ کی نامزدگی کو آخری لمحات میں منسوخ کرنا ان کی شکست کے خوف کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کی شرمناک حرکتوں کے باوجود، JNU کمیونٹی نے اپنی بھرپور روایت کی تصدیق کی ہے۔”

وزیر اعلی نے کہا کہ”یہ فتح دائیں بازو کی فاشسٹ قوتوں کے زوال کا اشارہ دیتی ہے۔ نیز، ہندوستانی عوام متحد ہوکر بی جے پی کو 2024 کے انتخابات میں اقتدار سے باہر کا راستہ دکھائیں گے”۔