حیدرآباد

حاملہ خاتون کی موت، رشتہ داروں کا احتجاج

لیبر پین آنے کے باعث حاملہ خاتون کو خانگی دواخانہ بودھی نگر میں شریک کروایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی کے باعث خاتون کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: لیبر پین آنے کے باعث حاملہ خاتون کو خانگی دواخانہ بودھی نگر میں شریک کروایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی کے باعث خاتون کی موت ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق چلکل گوڑہ سے 26 سالہ حبیبہ فاطمہ زوجہ محمد ارباز کو زچگی کیلئے خانگی دواخانہ میں شریک کروایا گیا جہاں چند گھنٹوں کے بعد خاتون کی موت ہوگئی۔

خاتون کے رشتہ داروں نے الزام لگایا کہ ڈاکٹروں کی لاپرواہی کے باعث خاتون کی موت ہوگئی۔ اس واقعہ کی اطلاع پر خاتون کے رشتہ داروں نے احتجاج کیا۔

اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اے سی پی سرینواس راؤ، ڈیٹکٹیو انسپکٹر اور سب انسپکٹر نے مقام واقعہ پر پہنچ کر خاتون کے رشتہ داروں سے بات چیت کی۔

خاتون کی موت کے سلسلہ میں ے رشتہ داروں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹروں اور عملہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ خاتون کی موت heart strok کے باعث ہوئی ہے۔ پولیس نے ڈاکٹرس اور عملہ کو پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔ خاتون کے شوہر اور رشتہ داروں نے پولیس میں تحریری شکایت کی۔

لاش کو بغیر پوسٹ مارٹم کے ورثاء کے حوالے کرنے کی مانگ کی گئی اور لاش کو بغیر پوسٹ مارٹم کے ورثاء کے حوالے کردی گئی۔