خانگی دواخانوں کے زیرالتوا میڈیکل بلز کو منظوری دینے ہریش راؤ کا تیقن

ریاستی وزیرصحت بہبود خاندان وفینانس ٹی ہریش راؤ نے دواخانوں پرزوردیا کہ وہ آروگیہ شری ہیلت انشورنش کے تحت مزید طریقہ کو اپنائیں۔

حیدرآباد: ریاستی وزیرصحت بہبود خاندان وفینانس ٹی ہریش راؤ نے دواخانوں پرزوردیا کہ وہ آروگیہ شری ہیلت انشورنش کے تحت مزید طریقہ کواپنائیں اورانہوں نے اس بات کا تیقن دیا کہ ہیلت انشورنس اسکیم کے تحت خانگی دواخانوں کے میڈیکل بلزکی منظوری کے عمل میں حکومت تاخیرنہیں کرے گی۔

ہائی ٹیک سٹی میں پیر کے روز میڈی کوور کینسر ہاسپٹل میں عصری آلات کی تنصیب کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ہریش راؤ نے کہاکہ غریب مریضوں کو نگہداشت صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

خصوصیت کے ساتھ کینسرکے علاج کیلئے ہمیں انتہائی ذمہ دارانہ رول ادا کرناچاہئے کیونکہ اس مرض کینسر کا علاج کافی مہنگاہے۔انہوں نے کہاکہ ضرورت مند مریضوں کیلئے ایمرجنسی کارڈ یولوجی خدمات کو بہتر وموثر بناناچاہئے۔

ریاستی وزیر صحت نے مزید کہاکہ ٹی آرایس حکومت نہ صرف حیدرآباد بلکہ ریاست بھر میں ٹریشری ٹیچنگ ہاسپٹلوں میں مزید کیتھ لیاب فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹلوں کے علاوہ عادل آباد‘وقارآباد اورکھمم کے سرکاری دواخانوں میں کیتھ لیابس کی فراہمی کے بعدحکومت آنے والے دنوں میں محبوب نگر اورکریم نگر کے سرکاری دواخانوں میں ا س طرح کی سہولت فراہم کرنے کی سعی کررہی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کارپوریٹ ہاسپٹلوں کے طرز پر سرکاری دواخانوں میں عصری طبی انفراسٹرکیچر کی فراہمی کے لئے مساعی انجام دی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ غریبوں کومعیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے حکومت تلنگانہ سالانہ 11440 کروڑ روپے خرچ کررہی ہے علاوہ ازیں حکومت 5میڈیکل کالجوں کے آغازکے لئے پہل کررہی ہے۔ اس سے ریاست میں سرکاری میڈیکل کالجس کی تعداد بڑھ کر 17ہوجائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button