سوشیل میڈیامشرق وسطیٰ

دبئی آتشزدگی میں ہلاک ہندوستانی جوڑا پڑوسیوں کیلئے افطار تیار کررہا تھا

دبئی کی رہائشی عمات میں مہیب آتشزدگی میں ہلاک16 افراد میں شامل ہندوستانی جوڑا اپنے پڑوسیوں کے لیے افطار تیار کررہا تھا۔

دبئی: دبئی کی رہائشی عمات میں مہیب آتشزدگی میں ہلاک16 افراد میں شامل ہندوستانی جوڑا اپنے پڑوسیوں کے لیے افطار تیار کررہا تھا۔

گلف نیوز کی اطلاع کے مطابق 38سالہ رجیش کلانگدان اور ان کی اہلیہ 32سالہ جیشی کاندمنگلت ہفتہ کی شام اپنے پڑوسیوں کی روزہ کشائی کے لیے ویشو سادھیا تیار کررہا تھا۔کیرالا سے تعلق رکھنے والے کلنگدان ٹراول اینڈ ٹورزم کمپنی میں بزنس ڈیولپمنٹ منیجر تھے جبکہ ان کی اہلیہ اسکول ٹیچر تھیں۔

گلف نیوز کے مطابق اس جوڑ ے نے اپنے مسلم پڑوسیوں اور کیرالا کے غیرشادی شدہ افراد کے گروپ کو افطار پر مدعو کیا تھا۔ اپارٹمنٹ نمبر409 میں سات افراد کے ساتھ مقیم ریاض کیکامبم نے کہا کہ وہ پہلے بھی ہمیں اونم اور ویشو کے دوران مدعوکرچکے ہیں۔

یہ جوڑا 406 میں مقیم تھا جو 405 سے متصل تھا جہاں آگ شروع ہوئی تھی۔ مہلوکین کو ”دوستانہ جوڑا“ قرار دیتے ہوئے کیکامبم نے کہا کہ اس نے انہیں آخری بار اپارٹمنٹ کے باہر دیکھا تھا۔ ٹیچر رورہی تھی۔

اس کے بعد انہوں نے فون کالس کا کوئی جواب نہیں دیا۔ میں نے واٹس ایپ پر رجیش کا لاسٹ سین اسٹیٹس12:35بجے دیکھا تھا۔ مجھے یقین ہی نہیں آرہا ہے کہ جس شخص نے فلائٹ بک کرنے میں میری مدد کی تھی اور جس نے مجھے افطار کے لیے مدعو کیا تھا اب اس دنیا میں نہیں ہے۔“