جرائم و حادثاتحیدرآباد

دھوکہ دہی میں ملوث 10 افراد گرفتار

ساؤتھ ایسٹ زون ڈپٹی کمشنر پولیس سی ایچ روپیش نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اماں فاؤنڈیشن کے نام پر دھوکہ دہی میں ملوث 10 رکنی ٹولی کے قبضہ سے ایک لاکھ 38 ہزار 262 روپئے ضبط کرلئے گئے۔

حیدرآباد : ساؤتھ ایسٹ ٹاسک فورس اور ملک پیٹ پولیس نے دھوکہ دہی میں ملوث 10 رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
نومولود بچوں کو فروخت کرنے والا ریاکٹ بے نقاب، غریب ماؤں کے ملوث ہونے کا انکشاف

ساؤتھ ایسٹ زون ڈپٹی کمشنر پولیس سی ایچ روپیش نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اماں فاؤنڈیشن کے نام پر دھوکہ دہی میں ملوث 10 رکنی ٹولی کے قبضہ سے ایک لاکھ 38 ہزار 262 روپئے ضبط کرلئے گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ جی گنیش نے اماں فاؤنڈیشن کے کے روی اور کے منگو جو بے روزگار تھے۔

ان کی ملاقات گنیش سے ہوئی۔ اس موقع پر اماں فاؤنڈیشن کے نام پر کلکشن کرتے ہوئے کمیشن وصول کرنے کی بات ہوئی۔

کے روی اور دیگر نے کلکشن وصول کرنا شروع کردیا۔ اس کمائی سے نادرگل، پٹرنگ پیٹ، ترکمجال میں پلاٹس خرید لئے گئے تھے۔

پولیس نے تمام جائیدادوں کے دستاویزات، 3 سیل فونس اور فاؤنڈیشن کے نوٹ بکس، 2 آٹو رکشا ضبط کرلئے گئے۔