کھیل

رضوان نے باہمی سیریز کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر قابض محمد رضوان نے ٹی20 انٹرنیشنل کی باہمی سیریز میں دلچسپ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

لاہور: آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر قابض محمد رضوان نے ٹی20 انٹرنیشنل کی باہمی سیریز میں دلچسپ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان باہمی ٹی20 سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف پانچویں میچ میں 46 گیندون پر 63 رنز اسکور کرکے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

محمد رضوان نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مشکل پچ پر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جس کے باعث پاکستانی ٹیم انگلینڈ کو محض 6 رنز سے شکست دینے میں کامیاب ہوسکی۔

رضوان کی اننگز میں 2 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے جبکہ انہیں مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں محمد رضوان نے باپمی سیریز میں سب سے زیادہ 315 رنز اسکور کرلیے ہیں جبکہ ان کا بہترین اسکور 88 رنز ناٹ آؤٹ ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی کی نئی جاری کردہ رینکنگ میں محمد رضوان پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے۔ ان کے ریٹنگ پوائٹس کی تعداد 861 ہے۔

ٹیم انڈیا کے سوریا کمار یادو 801 پوائٹس کے ہمراہ دوسرے اور 799 پوائٹنس کے ہمراہ پاکستان کے کپتان بابراعظم تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔ تاہم زخمی ہونے کی وجہ سے رضوان کی انگلینڈ کے خلاف چھٹے میاچ میں شرکت غیریقینی ہے۔