رمضان میں Swiggy کو بریانی کے10لاکھ اور حلیم کے 4لاکھ آرڈرس
حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں لوگوں نے ماہ مقدس رمضان کے دوران فوڈ ڈیلیوری پلاٹ فارم سویگی(Swiggy) پر10لاکھ بریانی اور حلیم کے 4لاکھ پلیٹس کے آرڈر دئیے۔
سویگی نے جمعہ کے روز رمضان آرڈ پر تجزیاتی رپورٹ جاری کیا ہے جس میں رمضان کے دوران شہر میں کھانے کے رجحانات پر روشنی ڈالی گئی۔
آرڈر کے تجزیہ میں انکشاف کیا گیا ماہ صیام کے دوران حلیم، چکن بریانی اور سمو سے بہت زیادہ مقبول ڈشیس رہیں ملک بھر میں بریانی کے دارالحکومت کے طور پر مشہور حیدرآباد نے روایت کو برقرار رکھتے ہوئے رمضان میں سویگی کو بریانی کے10لاکھ پلیٹس کے آرڈر دئیے یہ گزشتہ سال کے بہ نسبت20فیصد زائد ہے۔
رمضان کی خصوصی ڈش حلیم کے جس کے کئی اقسام ہیں جن میں چکن، پالمورو پوٹل، ایرانی خصوصی حلیم، خشک میوہ جات کی حلیم، مٹن حلیم شامل ہیں، 4لاکھ سے زائد آرڈر کی تکمیل کی گئی۔ حلیم کے یہ اقسام شہر میں مقبول ہیں۔ سویگی کو حال پووا،فرنی اور رابڈی کے آرڈر میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
افطار کے وقت روزہ کھولنے کیلئے گرم گرم سمو سے اور بھجے بھی لوگوں کی پسند رہے۔ افطار کی اشیاء میں سموسے، بھجیہ اور کھجور سے تیار کردہ ڈشیس مقبول رہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھجیے کے آرڈر میں 77فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 23مارچ سے18/ اپریل تک سویگی کو ملنے والی آرڈرس کی اساس پر یہ تجزیاتی رپورٹ تیار کی گئی ہے۔
پستہ ہاوز کی حلیم، پیراڈائز ڈ کی بریانی اور محفل ہوٹل، افطار کے وقت حیدرآبادیوں کے پسندیدہ ریسٹورنٹس بن کر ابھرے ہیں۔رمضان تہوار کے اہتمام کیلئے ایل ای ڈی بل بورڈ کے ساتھ سویگی نے اواو ایچ ایک اختراعی مہم شروع کی تھی۔
سکندرآباد اور حیدرآباد کے مختلف علاقوں کے ٹولی چوکی میں حلیم کی جلتی ہانڈی کے بل بورڈز لگائے گئے تھے۔ صارفین نے افطار کی ضروری اشیاء جن میں کھجور اور دیگر خشک میوہ جات شامل تھے فوری منگوانے کیلئے انسٹا مارٹ کا انتخاب کیا۔ رمضان میں کھجور اور خشک میوہ جات کے تقریباًنصف ملین آرڈرس کو پہنچایا گیا ان آرڈرس میں کھجور کے آرڈرس بہت زیادہ تھے۔