دہلی

ریسلرس کی تصویر میں الٹ پھیر، آئی ٹی سیل پر بجرنگ پونیا کا الزام

ریسلر بجرنگ پونیا نے سنگیتا پھوگاٹ اور ونیش پھوگاٹ کی ایک الٹ پھیر کی گئی تصویر سامنے آنے پر آئی ٹی سیل کے لوگوں پر کڑی تنقید کی ہے۔

نئی دہلی: ریسلر بجرنگ پونیا نے سنگیتا پھوگاٹ اور ونیش پھوگاٹ کی ایک الٹ پھیر کی گئی تصویر سامنے آنے پر آئی ٹی سیل کے لوگوں پر کڑی تنقید کی ہے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس میں شمولیت، بجرنگ پونیا کو دھمکی آمیز پیامات،تحقیقات کا آغاز
احتجاجی ریسلرس اپنے میڈلس گنگا میں بہاد دیں گے
برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف چارج شیٹ پر جلد فیصلہ
ریسلرس کے خلاف نفرت انگیز تقریر کیس
پہلوانوں کی تائید میں ممتابنرجی نے احتجاجی ریالی میں شرکت کی

اس تصویر میں دونوں ریسلرس کو پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے کے وقت مسکراتا ہوا دکھایا گیا ہے۔ یہ فوٹو ٹوئٹر پر پیش کی گئی ہے۔

ریسلرس بشمول شاکشی ملک کو آج اس وقت ان کے حامیوں کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا جب انھوں نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی طرف بڑھنے کی کوشش کی۔ دہلی پولیس نے جنتر منتر سے انہیں زبردستی ہٹا بھی دیا ہے۔

بجرنگ پونیا نے دو تصاویر ٹوئٹ کی ہیں، ایک جس میں الٹ پھیر کی گئی ہے اور دوسری جو اصلی ہے۔

اصلی تصویر میں سنگیتا اور ونیش پھوگاٹ کو مسکراتا ہوا نہیں دکھایا گیا ہے۔ الٹ پھیر کی گئی تصویر میں ان دونوں کو مسکراتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

بجرنگ پونیا نے کہا کہ آئی ٹی سیل کے لوگ اس جھوٹی تصویر کو پھیلا رہے ہیں۔ ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ جس نے یہ جھوٹی تصویر شائع کی ہے اس کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی جائے گی۔