زو پارک کے روبرو سڑک کی توسیع کے بغیر پلرس کی کھدائی
زو پارک تا آرام گھر چوراہا فلائی اوور کی تعمیر کا کام شروع ہوا تھا جو اب زو پارک کے قریب تک پہنچ چکا ہے۔ اس دوران زو پارک کے روبرو سڑک کی توسیع و تعمیر کے بغیر فلائی اوور کے پلرس کی کھدائی کا کام شروع کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے ٹرافک کو گزرنے میں سخت مشکلات پیش آرہی ہیں۔
حیدر آباد: زو پارک تا آرام گھر چوراہا فلائی اوور کی تعمیر کا کام شروع ہوا تھا جو اب زو پارک کے قریب تک پہنچ چکا ہے۔ اس دوران زو پارک کے روبرو سڑک کی توسیع و تعمیر کے بغیر فلائی اوور کے پلرس کی کھدائی کا کام شروع کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے ٹرافک کو گزرنے میں سخت مشکلات پیش آرہی ہیں۔
حیدر آباد تا بنگلورو اس نیشنل ہائی وے پر 24 گھنٹے ٹرافک کی آمد و رفت رہتی ہے۔ ہیوی وہیکلس، آر ٹی سی بسیں، خانگی بسیں، ایرپورٹ جانے والی گاڑیاں، آٹو رکشا، ٹووہیلرس اور دیگر ٹرانسپورٹ گاڑیاں ہمیشہ اس سڑک سے گزرتی ہیں۔
فلائی اوور پلرس کی کھدائی سے قبل متعلقہ انجینئرس اور کنٹراکٹرس کو چاہیے کہ وہ سڑک کی توسیع و تعمیر کا کام انجام دیں تاکہ پلرس کی کھدائی میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہوں اور ٹرافک کے گزرنے میں بھی آسانی ہو۔ اب جبکہ شہر میں موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
ان حالات میں سڑک کی توسیع کے بغیر پلرس کے کھدائی کے کام سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ متعلقہ بلدی کمشنر، انجینئرس اور کنٹراکٹرس کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ فوری زو پارک کے روبرو پلرس کی کھدائی کے کام کا معائنہ کریں اور اس مصروف ترین سڑک سے گزرنے والی ٹرافک کو درپیش مشکلات کا بھی مشاہدہ کریں اور فوری سڑک کی توسیع و تعمیر کا کام شروع کرتے ہوئے عوام کو ہونے والی مشکلات سے نجات دلائیں۔
بالخصوص متعلقہ عوامی نمائندوں کو چاہیے کہ وہ فوری مقام واقعہ کا معائنہ کریں اور کنٹراکٹرس اور عہدیداروں کو سڑک کی توسیع و تعمیر کرنے کی ہدایت دیں۔