امریکہ و کینیڈا

سلمان رشدی نے نیویارک میں پین امریکہ ایوارڈ حاصل کیا

سلمان رشدی کو پین سینٹینری کریج ایوارڈ دیا گیا۔ ممبئی میں پیدا ہونے والا قلمکار گزشتہ برس نیویارک کے ایک لٹریری ایونٹ میں حملہ میں زخمی ہونے کے بعد پہلی مرتبہ منظرعام پر آیا۔

نیویارک: سلمان رشدی کو پین سینٹینری کریج ایوارڈ دیا گیا۔ ممبئی میں پیدا ہونے والا قلمکار گزشتہ برس نیویارک کے ایک لٹریری ایونٹ میں حملہ میں زخمی ہونے کے بعد پہلی مرتبہ منظرعام پر آیا۔

75سالہ سلمان رشدی نے جمعرات کی رات نیویارک میں مین ہٹن کے امریکن میوزیم آف نیچرل ہسٹری میں 2023کے ادبی میلہ میں شرکت کی۔

پین امریکہ نے اپنے سابق صدر سلمان رشدی کو ایوارڈ دیا۔ سلمان رشدی نے اس موقع پر کہا کہ پین امریکہ سے میری طویل وابستگی ہے۔ مجھے قلمکاروں اور کتابوں سے جڑے لوگوں کے ساتھ ایک شام منانے پر بڑی مسرت ہوئی۔

گزشتہ برس اگست میں نیو جرسی کے رہنے والے 24 سالہ لبنانی نژاد امریکی شہری ہادی متار نے سلمان رشدی پر اسٹیج پر حملہ کردیا تھا۔ اس حملہ میں سلمان رشدی کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی۔

رشدی کی پیدائش ممبئی کی ایک کشمیری فیملی میں ہوئی تھی۔ ادبی میلہ میں 700 مہمانوں سے خطاب میں اس نے کہا کہ دہشت گردی ہمیں دہشت زدہ نہ کرے‘ تشدد ہماری راہ نہ روکے‘ جدوجہد جاری ہے۔