بھارت
سونیا گاندھی کی 21جولائی کو ای ڈی میں طلبی
انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے نیشنل ہیرالڈ معاملہ کی تحقیقات کے سلسلہ میں کانگریس صدر سونیاگاندھی کو 21 جولائی کو طلب کیا ہے۔
نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے نیشنل ہیرالڈ معاملہ کی تحقیقات کے سلسلہ میں کانگریس صدر سونیاگاندھی کو 21 جولائی کو طلب کیا ہے۔
قبل ازیں وہ علالت کی وجہ سے حاضر نہیں ہوسکی تھیں۔
ای ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ سونیا گاندھی سے وہی سوالات کئے جائیں گے جو راہول گاندھی سے 5 روزہ پوچھ تاچھ کے دوران کئے گئے تھے۔
ای ڈی کا کہنا ہے کہ نیشنل ہیرالڈ کی ساری معاملت میں بڑا فائدہ سونیا اور راہول گاندھی کو پہنچا۔
a3w