شمالی بھارت

سہسرام میں ایک اور بم دھماکہ

پیر کی صبح سہسرام میں بم پھٹا۔ شہر کی چھیدی لال گلی کے رہنے والوں کا دعویٰ ہے کہ صبح 5 بجے اس وقت یہ واقعہ پیش آیا جب زیادہ تر لوگ سوئے ہوئے تھے۔

پٹنہ: حکومت ِ بہار کا دعویٰ ہے کہ سہسرام اور بہار شریف کی صورتِ حال نارمل ہے۔ پیر کی صبح سہسرام میں بم پھٹا۔ شہر کی چھیدی لال گلی کے رہنے والوں کا دعویٰ ہے کہ صبح 5 بجے اس وقت یہ واقعہ پیش آیا جب زیادہ تر لوگ سوئے ہوئے تھے۔

ضلع پولیس کا کہنا ہے کہ بم کی شدت کم تھی اور کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ ایک مکان کے سامنے یہ بم پھینکا گیا اور اس کی باقیات دروازہ پر پائی گئیں۔

ضلع مجسٹریٹ دھرمیندر کمار اور سپرنٹنڈنٹ پولیس ونیت کمار فوری وہاں پہنچے۔ انہوں نے ایف ایس ایل ٹیم کو طلب کرلیا تاکہ وہ نمونے اکٹھا کرسکے۔

ہفتہ کے دن سہسرام کے شیرگنج علاقہ میں ایک بم پھٹا تھا جس سے 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔ رام نومی جلوس کے بعد سے سہسرام اور بہار شریف میں صورتِ حال کشیدہ ہے۔