سی بی ایس ای امتحانات کا 15فروری سے آغاز

سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) امتحانات کا 15فروری سے آغاز ہوگا۔بورڈ کی جانب سے جاری کردہ ریلیز میں یہ بات بتائی گئی ہے۔

نئی دہلی: سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) امتحانات کا 15فروری سے آغاز ہوگا۔بورڈ کی جانب سے جاری کردہ ریلیز میں یہ بات بتائی گئی ہے۔

تاہم سرکاری طورپر ڈیٹس شیٹ کی تاحال اجرائی عمل میں نہیں آئی۔سی بی ایس ای کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ دسویں اور بارہویں جماعتوں کے عملی امتحانات کا یکم جنوری2023 سے آغاز ہوگا۔مزید معلومات کیلئے طلبہ سی بی ایس ای ویب سائٹ کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔

آئی سی ایس ای کے دسویں جماعت کے امتحانات کا 27 فروری سے آغاز ہوگا جبکہ باہویں جماعت کے امتحانات کا 13فروری سے آغاز ہوگا۔سی بی ایس ای کی جانب سے طلبہ کیلئے رہنمایانہ خطوط جاری کئے گئے ہیں۔ملک کے تمام اسکولوں کے سی بی ایس ای کے طلبہ ان رہنمایانہ خطوط سے استفادہ کرسکتے ہیں تاکہ انہیں امتحانات سے متعلق امور سے واقفیت ہوسکے۔

سی بی ایس ای کے حکام نے بتایاہے کہ ایسے طلبہ جوکہ پریکٹیکل (عملی)امتحانات میں غیر حاضر رہیں ان کے لئے دوسرا موقع فراہم نہیں کیا جائے گا۔تمام طلبہ کو پریکٹیکل کے تعلق سے تواریخ سے واقف کروایا گیا ہے۔اس کے علاوہ ان کے اسکولوں کے طریقہ کار سے بھی معلومات فراہم کی جائیں گی۔

کووڈ19-وباء کے دوران دسویں اور باہویں جماعتوں کے بورڈ امتحانات کا دو مختلف سیشن میں انعقاد عمل میں لایا گیا تھا۔سی بی ایس ای نے اسکولوں کو واضح طورپر ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ مقررہ وقت میں پریکٹیکلس کی تکمیل کرلیں۔

سی بی ایس ای نے بتایا کہ دونوں کلاسوں کے بورڈ امتحانات کی تواریخ کی شیٹ ان کے ویب سائٹ پر عنقریب جاری کردی جائے گی۔بورڈ نے طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی ڈیٹ شیٹ یا انفارمیشن کے تعلق سے الجھن کا شکار نہ ہوں۔ جب تک کہ بورڈ کی جانب سے اس کی توثیق نہ کردی جائے۔