حیدرآباد

شاطر دھوکہ باز سائبر کرائم پولیس رچہ کنڈہ کی جال میں

رچہ کنڈہ سائبر کرائم پولیس نے آج ایک دھوکہ باز کو جس نے 9 کروڑ روپئے کا قرض دلوانے کا جھانسہ دے کر ایک شخص سے 17 لاکھ روپئے حاصل کرلئے۔

حیدرآباد: رچہ کنڈہ سائبر کرائم پولیس نے آج ایک دھوکہ باز کو جس نے 9 کروڑ روپئے کا قرض دلوانے کا جھانسہ دے کر ایک شخص سے 17 لاکھ روپئے حاصل کرلئے۔

متعلقہ خبریں
رام مندر کے موضوع پر پیامات، عوام چوکس رہیں: سائبر سیکوریٹی
دھوکہ دہی میں ملوث دو افراد گرفتار، ورک فرم ہوم کے نام پر دھوکہ دیا گیا
ویب سائٹ پر دو بہنوں کی تصاویر اور فحش تبصرے، کیس درج
تلنگانہ میں سائبر کرائم کی شرح میں مسلسل اضافہ

دھوکہ باز کی شناخت 38 سالہ رمیش ایلوملائی متوطن ٹاملناڈو کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ سائبر کرائم پولیس کے بموجب ایل بی نگر کے ساکن ایک شخص کو واٹس ایپ کے کے ذریعہ 9 کروڑ روپئے کا قرض بزنس کے سلسلہ میں دلوانے کا جھانسہ دیا گیا۔

شکایت گذار نے 9 لاکھ روپئے رقم مختلف طریقوں سے ادا کردیئے۔ جی ایس ٹی کے نام پر 8 لاکھ روپئے حاصل کئے گئے۔ بعدازاں دھوکہ باز نے رابطہ ختم کردیا۔

اے سی پی سائبر کرائم ایس وی ہری کرشنا نے یہ تفصیل بتائی۔ شکایت پر سائبر کرائم پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کی اور ملزم کو چینائی سے گرفتار کر کے آج عدالتی تحویل میں دے دیا۔

بتایا گیا کہ مذکورہ ملزم سائبرآباد اور کے پی ایچ بی پولیس اسٹیشن کے حدود میں جرائم و دھوکہ دہی کے واقعات میں ملوث بتایا گیا ہے۔ اے سی پی سائبر کرائم نے کمشنر پولیس رچہ کنڈہ ڈی ایس چوہان کی راست نگرانی میں مذکورہ دھوکہ باز کو گرفتار کیا۔