شاہجہاں کے دور کا مِنی قطب مینار سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا
دارالحکومت میں Hastsal مینار کو جو قطب مینار جیسا دکھائی دیتا ہے، تزئین نو کے بعد سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا۔
نئی دہلی: دارالحکومت میں Hastsal مینار کو جو قطب مینار جیسا دکھائی دیتا ہے، تزئین نو کے بعد سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا۔
چھوٹا قطب مینار کہلانے والے اس ٹاور کو 1650 میں مغل شہنشاہ شاہجہاں نے تعمیر کرایا تھا۔ دیوار کو نقصان پہنچنے کے بعد اس تزئین نو جاری تھی۔ اس مینار میں فی الحال تین منزلیں ہیں۔ پہلے پانچ منزلیں تھیں۔ سرخ رنگ کے پتھر سے بنے اِس مینار کی بلندی 17 میٹر ہے۔
مینار کے اندر اوپر جانے کے لیے تنگ سیڑھیاں بنی ہیں۔ ایک سرنگ بھی موجود ہے۔ منی قطب مینار دوبارہ کھولے جانے کے بعد سے یہ سیاحوں اور مقامی لوگوں کی پسندیدہ ہالی ڈے ڈیسٹینیشن بن گیا ہے۔
مقامی لوگ اور سیاحوں کا مطالبہ ہے کہ روشنی کے انتظامات کیے جائیں، تاکہ وہ رات میں بھی اِس مینار کا نظارہ کرسکیں۔ دیگر تاریخی عمارتوں کی طرح اِس مینار کو بھی طلوعِ آفتاب کے بعد کھولا جاتا ہے اور غروبِ آفتاب کے ساتھ بند کردیا جاتا ہے۔