دہلی

صفورہ زرگر کو عید منانے کشمیر جانے کی اجازت

عدالت نے صفورہ سے یہ بھی کہا کہ وہ گوگل میاپس کے ذریعہ اپنی لوکیشن تحقیقاتی عہدیدار سے شیئر کرے تاکہ اس کے لوکیشن کی تصدیق ہوسکے۔ عدالت نے 7 جولائی تا 31جولائی صفورہ کو کشمیر جانے کی اجازت دی۔

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے شمال مشرقی دہلی فسادات سازشی کیس کی ملزمہ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ(جے ایم آئی) کی اسکالر و جہدکار صفورہ زرگر کو عیدالاضحی منانے کشمیر میں اپنے آبائی ٹاؤن کشٹوار جانے کی اجازت دے دی۔

دارالحکومت دہلی چھوڑنے کی اجازت دیتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج نوین گپتا نے صفورہ کو ہدایت دی کہ وہ ای میل کے ذریعہ تحقیقاتی عہدیدار(آئی او) کو اپنے سفر کا  پروگرام بتائے۔ صفورہ کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ ان کی موکلہ کو 23 جون 2020 کو ضمانت (ریگولر بیل) مل گئی تھی لیکن دہلی ہائی کورٹ نے ایک شرط رکھی تھی کہ قومی دارالحکومت دہلی سے باہر جانا پڑے تو متعلقہ عدالت کی اجازت لینی ہوگی۔

صفورہ فی الحال دہلی میں اپنے سسرالی مکان میں رہ رہی ہے۔ عیدالاضحی 10جولائی کو منائی جائے گی اور صفورہ کے سسرال اور مائیکہ والے اپنے آبائی ٹاؤن کشٹوار میں عید منانا چاہتے ہیں۔

عدالت نے صفورہ سے یہ بھی کہا کہ وہ گوگل میاپس کے ذریعہ اپنی لوکیشن تحقیقاتی عہدیدار سے شیئر کرے تاکہ اس کے لوکیشن کی تصدیق ہوسکے۔ عدالت نے 7 جولائی تا 31جولائی صفورہ کو کشمیر جانے کی اجازت دی۔