حیدرآباد

عازمین حج کیلئے آخری قسط ادا کرنے 15 مئی آخری تاریخ

عازمین حج سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے امبارکیشن پوائنٹ کے لئے مقررہ ماباقی رقم کی قسط ادا کردیں جس کی آخری تاریخ 15 مئی مقرر کی گئی ہے۔

حیدرآباد: عازمین حج سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے امبارکیشن پوائنٹ کے لئے مقررہ ماباقی رقم کی قسط ادا کردیں جس کی آخری تاریخ 15 مئی مقرر کی گئی ہے۔

عازمین کی روانگی کا 21 مئی سے آغاز ہونے کا امکان ہے۔ حیدرآباد امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہونے والے عازمین کو جملہ 3,05,173 روپے جمع کرنے ہوں گے جبکہ عازمین پہلی اور دوسری قسط کے طور پر 2,51,800 جمع کرچکے ہیں‘ اب انہیں صرف 52,373 روپے جمع کرنا ہے۔

اسی طرح وجئے واڑہ امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہونے والے عازمین کے لئے جملہ 3,88,580 روپے مقرر ہے۔ عازمین تاحال پہلی اور دوسری قسط کے طور پر 2,51,800 روپے جمع کرچکے ہیں‘ انہیں اب صرف 1,36,780 روپے جمع کرنے ہوں گے۔

اسی طرح دیگر امبارکیشن پوائنٹ سے متعلق معلومات حج کمیٹی کی ویب سائٹ www.hajcommittee.gov.in سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ رقم میں 10 فیصد کمی یا زیادتی ہوسکتی ہے۔

ایسے عازمین حج جنہوں نے قربانی کا آپشن اختیار کیا ہے انہیں زائد 16,344 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ اسی طرح شیعہ عازمین جو جوفہ میقات کا آپشن اختیار کیا ہے انہیں 24,904 یا 26,314 روپے زائد ادا کرنے ہوں گے جس کی تفصیلات ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔