حیدرآباد
فلائی اوور کے نیچے محوخواب خاتون کے بچہ کا اغوا
پی وی این آ رفلائی اوور برج (مہدی پٹنم) کے نیچے ایک خاتون جس کی شناخت شبانہ کی حیثیت سے کی گئی ہے‘ کے14 ماہ کے بچہ کو ایک نامعلوم برقعہ پوش خاتون نے اغوا کرلیا۔
حیدرآباد: پی وی این آ رفلائی اوور برج (مہدی پٹنم) کے نیچے ایک خاتون جس کی شناخت شبانہ کی حیثیت سے کی گئی ہے‘ کے14 ماہ کے بچہ کو ایک نامعلوم برقعہ پوش خاتون نے اغوا کرلیا۔
اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ہمایوں نگر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مغویہ کی بازیابی کے لئے اسپیشل ٹیم تشکیل دی ہے اورسی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرتے ہوئے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔
خاتون نے اس سلسلہ میں بتایا کہ وہ محوخواب تھی اس وقت 2 برقعہ پوش خواتین نے ان کے بچہ کا اغوا کرلیا۔ پولیس کے بتایا کہ خاتون فلائی اوور برج کے نیچے رہتی ہے جو بے گھر بتائی گئی ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔