امریکہ و کینیڈا

فلوریڈا میں ماں شاپنگ کرتی رہی اور کار میں 2 بچے آگ کی لپیٹ میں آگئے

امریکہ میں ایک خاتون اپنے دو بچوں کو اپنی کار میں چھوڑ کر خود شاپنگ کرنے لگیں تو اچانک کار میں آگ بھڑک اٹھی۔

فلوریڈا(امریکہ): امریکہ میں ایک خاتون اپنے دو بچوں کو اپنی کار میں چھوڑ کر خود شاپنگ کرنے لگیں تو اچانک کار میں آگ بھڑک اٹھی۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے پر عوامی حلقوں کی طرف سے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ماں پر لاپرواہی کا الزام عاید کیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ علیشا مور ایک ۱سٹور کے اندر خریداری کرنے کے لیے گئیں تو دو بچوں کو گاڑی میں چھوڑ دیا جس میں آگ لگ گئی۔

فاکس نیوز کے مطابق حکام نے انکشاف کیا کہ مور نے اپنی کار 26 مئی کو اوویڈو کمپلیکس میں ڈیلارڈ کے اسٹور کے باہر کھڑی کی اور کار کے اندر دو بچوں کو چھوڑ دیا۔

وہ سٹور میں داخل ہوئی اور ایک آدمی کے ساتھ خریداری کرنے لگی اور تقریباً ایک گھنٹے کے بعد وہ سٹور سے نکلی اورتودیکھا کہ اس کی کار میں آگ لگئی ہوئی تھی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں نے گاڑی کو آگ لگتے دیکھا اور بچوں کو اندر سے بچانے کے لیے دوڑے۔ اس حادثے میں ایک بچی کے کان اور چہرے کا کچھ حصہ جھلس گیا۔جبکہ حکام نے بتایا کہ انہیں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

a3w
a3w