ایشیاء

لائیو کوریج پر پاکستان الکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھاریٹی کا امتناع

پاکستان کی الکٹرانک میڈیا واچ ڈاگ کہلانے والی پاکستان الکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھاریٹی (پیمرا) نے ہفتہ کے دن سٹیلائٹ ٹی وی چیانلس کو اسلام آباد کورٹ کے باہر لائیو کوریج (راست نشریات) سے روک دیا۔

اسلام آباد: پاکستان کی الکٹرانک میڈیا واچ ڈاگ کہلانے والی پاکستان الکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھاریٹی (پیمرا) نے ہفتہ کے دن سٹیلائٹ ٹی وی چیانلس کو اسلام آباد کورٹ کے باہر لائیو کوریج (راست نشریات) سے روک دیا۔

کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عدالت میں آمد سے قبل اس نے یہ اقدام کیا۔

پیمرا نے ہفتہ کے دن جاری اڈوائزری میں کہا کہ دیکھا گیا ہے کہ سٹیلائٹ ٹی وی چیانلس پرتشدد ہجوم اور پولیس پر حملوں کا لائیو فوٹیج اور امیجس دکھارہے ہیں۔

پیمرا نے کہا کہ ایسا مواد دکھانا پاکستانی سپریم کورٹ کے فیصلہ کی خلاف ورزی ہے۔