دہلی

مالیگاؤں دھماکہ کیس، لیفٹیننٹ کرنل پروہت کی اپیل خارج

سپریم کورٹ نے لیفٹیننٹ کرنل پرساد پروہت کی اپیل خارج کردی ہے۔ اس نے بمبئی ہائی کورٹ کے احکام کو چیلنج کیا تھا جس نے اسے مالیگاؤں دھماکہ کیس (2008) سے ڈسچارج کرنے سے انکار کردیا تھا۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے لیفٹیننٹ کرنل پرساد پروہت کی اپیل خارج کردی ہے۔ اس نے بمبئی ہائی کورٹ کے احکام کو چیلنج کیا تھا جس نے اسے مالیگاؤں دھماکہ کیس (2008) سے ڈسچارج کرنے سے انکار کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں
مالیگاوں بم دھماکہ کیس: میڈیا پر امتناع عائد کرنے کرنل پروہت کامطالبہ
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
گروپI امتحانات، 46مراکز پر امتحان کا آغاز

جسٹس رشی کیش رائے اور جسٹس منوج مشرا پر مشتمل بنچ نے کہا کہ ہمیں مداخلت کی کوئی وجہ دکھائی نہیں دیتی لہٰذا خصوصی درخواست (ایس ایل پی) کو سماعت کے لئے قبول نہیں کیا جارہا ہے۔

عدالت نے تاہم واضح کیا کہ تحت کی عدالت کو ہائی کورٹ کے احکام سے متاثر نہیں ہونا چاہئے۔