تلنگانہ

متعلقہ محکموں کو الرٹ کرنے سومیش کمار کو چیف منسٹر کا حکم

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے چیف سکریٹری سومیش کمار کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ تمام محکموں کو الرٹ کریں اور ریاست میں مسلسل بارش کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی ہدایت دیں۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے چیف سکریٹری سومیش کمار کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ تمام محکموں کو الرٹ کریں اور ریاست میں مسلسل بارش کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی ہدایت دیں۔

انہوں نے چیف سکریٹری پر زور دیا کہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ضلع کلکٹروں اور این ڈی آر ایف کے عہدیداروں سے بات چیت کریں اور سیلاب زدہ علاقوں میں بچاؤ ٹیموں کو متعین کریں۔

تلنگانہ اور مہاراشٹرا میں ریڈ الرٹ جاری کرنے کے بعد چیف منسٹر کے سی آر نے کہا کہ وہ، ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ صورتحال کا جائزہ لیتے رہیں گے۔

تمام ریاستی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، اسمبلی اور مقامی عوامی نمائندوں کو اپنے حلقوں میں چوکس رہنا چاہئے، کے سی آر نے عوامی نمائندوں کو ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی ہدایت دی اور انہیں بچاؤ آپریشن میں تعاون کرنا چاہئے۔

چیف منسٹر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بارش کے دوران کوئی خطرہ مول لینے سے گریز کریں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ گھروں سے غیر ضروری باہر نکلنے سے احتراز کریں۔ اور جتنا ممکن ہوسکے خود کا خیال رکھیں۔

دریائے گوداوری اور پرانہیتا میں پانی کی سطح میں تیزی کے ساتھ اضافہ کے پیش نظر چیف منسٹر نے محکمہ آبپاشی کے حکام کو چوکس رہنے کا حکم دیا۔

کے چندر شیکھر راؤ نے 11جولائی کو پرگتی بھون میں منعقدشدنی ریونیو شعور بیداری پروگرام کو جس میں وزراء ارکان اسمبلی اور تمام ضلع کلکٹرس شرکت کرنے والے تھے موخر کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ15 جولائی سے ریاست میں شروع ہونے والے ریونیورسدسو کو ملتوی کردیاگیا ہے۔ موسم ساز گار ہونے کے بعد ان دونوں پروگراموں کی تاریخ کا متعاقب اعلان کیا جائے گا۔

a3w
a3w