حیدرآبادسوشیل میڈیا

محظوظ ڈرا، حیدرآبادی خاتون 2 کروڑ سے زائد رقم کی فاتح (ویڈیو)

حیدرآباد کی ایک 38 سالہ خاتون جو سردست متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں‘حالیہ دنوں ہفتہ واری محظوظ ڈرا (قرعہ) میں ایک ملین درہم (جو 2 کروڑ 22لاکھ 28ہزار 303 روپئے کے مساوی ہے) کی فاتح قرار پائی ہیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد کی ایک 38 سالہ خاتون جو سردست متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں‘حالیہ دنوں ہفتہ واری محظوظ ڈرا (قرعہ) میں ایک ملین درہم (جو 2 کروڑ 22لاکھ 28ہزار 303 روپئے کے مساوی ہے) کی فاتح قرار پائی ہیں۔

متعلقہ خبریں
متحدہ عرب امارات میں رمضان میں 4 ہزار اشیا پر 25 سے 75 فیصد رعایت ہوگی
عرب امارات میں پرائیویسی کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ
یو اے ای میں 500 درہم کا نیا نوٹ لین دین کیلئے دستیاب
ہند۔ امریکہ۔ سعودی۔ امارات، ریلوے معاملت کا اعلان متوقع
تیل کی پیداوار میں کمی، یو اے ای اور کویت کا اہم فیصلہ

اس خوش قسمت فاتح کی شناخت حمیدہ بیگم کے طور پر کی گئی۔

122 ویں ہفتہ واری محظوظ قرعہ کے دوران ان کے 6 کے منجملہ 5 وننگ نمبرات میچڈ (میل) ہوگئے۔ یہ قرعہ یکم اپریل کو منعقد ہوا تھا۔

حمیدہ بیگم یواے ای کے صدر مقام ابوظبی میں رہتی ہیں جہاں وہ میڈیکل کوڈر کے طور پر کام کررہی ہیں۔

پر مسرت خبر ملنے کے بعد حمیدہ بیگم نے کہا کہ جیتی گئی رقم کو اپنے چار بچوں کی تعلیم اور اپنے خاندان کے مستقبل کو بہتر بنانے پر خرچ کریں گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انعام کے لیے نئے ڈھانچہ کے تحت ایک ملین درہم جیتنے والی وہ پہلی خاتون اور چوتھے فرد ہیں۔

اس قرعہ کو 4مارچ کو متعارف کرایاگیاتھا۔ محظوظ ڈرا‘یو اے ای میں اپنی قسمت آزمانے اور انعامی رقم جیتنے کا ایک مقبول عام پلاٹ فارم بن گیاہے۔