تلنگانہ

مختلف کارپوریشنوں کے بی آر ایس صدور نشین مستعفی

بی آر ایس کے کئی قائدین حکومت کے جو مختلف کارپوریشنوں کے صدور نشین اور دیگر ذمہ دا عہدوں پر فائز تھے‘ پیر کے روز عہدوں پر فائز تھے‘ نے پیر کے روز عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کئی قائدین حکومت کے جو مختلف کارپوریشنوں کے صدور نشین اور دیگر ذمہ دا عہدوں پر فائز تھے‘ پیر کے روز عہدوں پر فائز تھے‘ نے پیر کے روز عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

بی آر ایس کے ان قائدین نے پیر کے روز چیف سکریٹری شانتی کماری کو مکتوب استعفی روانہ کیا۔

ان قائدین نے مختلف عہدوں پر خدمات کا موقع فراہم کرنے پر بی آر ایس سربراہ و سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے اظہار تشکر کیا۔

انہوں نے کہاکہ پارٹی سربراہ کے سی آر کی قیادت میں آنے والے دنوں میں وہ بی آر ایس کو مستحکم بنانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے‘جن قائدین نے عہدوں سے استعفی دیدیا ہے ان میں

ڈی مٹلا بالراج یادو‘ رویندر سنگھ‘ واسدیو ریڈی‘منے کرشنک‘جی سرینواس یادو‘ پی روی کمار گوڑ‘ پی جگن موہن راؤ اور دیگر شامل ہیں۔