مہاراشٹرا

مجلس کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کا لوک سبھا انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ

آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے آج کہا کہ وہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں ممبئی سے مقابلہ کرنے سے دلچسپی رکھتے ہیں کیونکہ ایسا کرنے سے اے آئی ایم آئی ایم کو دیگر علاقوں میں اپنی موجودگی کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

چھترپتی سمبھاجی نگر: آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے آج کہا کہ وہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں ممبئی سے مقابلہ کرنے سے دلچسپی رکھتے ہیں کیونکہ ایسا کرنے سے اے آئی ایم آئی ایم کو دیگر علاقوں میں اپنی موجودگی کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
اسدالدین اویسی کل نامزدگی داخل کریں گے
نام کی تبدیلی کے خلاف جاری احتجاج کو درہم برہم کرنے شرپسندکوشاں: مجلس لیڈر
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ

امتیاز جلیل جنہوں نے 2019 میں چھترپتی سمبھاجی نگر (قدیم اورنگ آباد) سے کامیابی حاصل کی تھی، نیوز چیانل اے بی پی ماجھا کو بتایا کہ اے آئی ایم آئی ایم کو اکثر بی جے پی کی ”بی ٹیم“ قرار دیا جاتا ہے لیکن اب کئی لوگ (دیگر جماعتوں کے) اس کی گود میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے آنے والے لوک سبھا الیکشن میں ممبئی سے مقابلہ کرنے کی خواہش کرتے ہوئے ظاہر کیا۔

ہمارا پورا بھروسہ ہے کہ چھترپتی سمبھاجی نگر سے جیت جائیں گے، پھر ہم دیگر علاقوں میں اپنی بنیادیوں کو توسیع دینے کی کوشش کیوں نہ کریں۔ میں اپنے منصوبہ کے بارے میں پارٹی صدر اسدالدین اویسی سے بات چیت کروں گا جب 18 فروری کو اکولہ میں ہماری ملاقات ہوگی۔

a3w
a3w