حیدرآباد

مستحقین کو قانونی امداد فراہم کرنے کے اقدامات

چیف جسٹس تلنگانہ اسٹیٹ ہائی کورٹ اجل بھوئیان اور سرپرست اعلیٰ تلنگانہ اسٹیٹ لیگل سروسز اتھاریٹی جسٹس پی نوین راؤ جج ہائی کورٹ اور ایگزیکٹو چیئرمین کی موجودگی میں تلنگانہ اسٹیٹ لیگل سروسیز اتھاریٹی نے دوسرے اور آخری مرحلے میں تلنگانہ کے بقیہ 17 اضلاع میں ہائی کورٹ کے سینٹرل ہال سے لیگل ایڈ ڈیفنس کونسل سسٹم کے دفاترکا افتتاح کیا ہے۔

حیدرآباد: چیف جسٹس تلنگانہ اسٹیٹ ہائی کورٹ اجل بھوئیان اور سرپرست اعلیٰ تلنگانہ اسٹیٹ لیگل سروسز اتھاریٹی جسٹس پی نوین راؤ جج ہائی کورٹ اور ایگزیکٹو چیئرمین کی موجودگی میں تلنگانہ اسٹیٹ لیگل سروسیز اتھاریٹی نے دوسرے اور آخری مرحلے میں تلنگانہ کے بقیہ 17 اضلاع میں ہائی کورٹ کے سینٹرل ہال سے لیگل ایڈ ڈیفنس کونسل سسٹم کے دفاترکا افتتاح کیا ہے۔

یہ دفاتر جگتیال، جے شنکر بھوپال پلی، جوگولمبا گڈوال، کماریڈی 5۔ کھمم، کمورابھیم آصف آباد، محبوب آباد۔,منچیریل، میدک، میدچل ملکاجگیری، میٹرو پولیٹن لیگل سروسز اتھاریٹی، حیدرآباد، ملوگو، نارائن پیٹ، نرمل، راجنا‘ رنگا ریڈی اور ونپرتی میں قائم کے گئے ہیں۔

جسٹس پی نوین راؤ نے کہا کہ لیگل سرویس اتھارٹیز ملزمین کو قانونی خدمات / قانونی امداد فراہم کر رہی ہیں، جو حراست میں ہیں یا بصورت دیگر قانونی خدمات اتھارٹیز ایکٹ 1987 کی دفعہ 12 کے تحت بیان کردہ اہلیت کے معیار کے تحت آتے ہیں کو مجرمانہ معاملات میں قبل از گرفتاری، ریمانڈ، ٹرائل اور اپیل کے مراحل پر بھی قانونی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایل اے ڈی سی ایس کے (16) دفاتر جو اس سال فروری میں قائم کئے گئے ہیں میں پہلے مرحلے کے دوران، 824 مقدمات حوالہ کے گئے تھے اوراندرون 4 ماہ 104 مقدمات کو نمٹا دیا گیا۔

جسٹس پی نوین راؤ نے کہا کہ نئے لیگل ایڈ ڈیفنس کونسل سسٹم میں مناسب سپورٹ سسٹم کے ساتھ وکلاء کی کل وقتی مصروفیت شامل ہے اور یہ خصوصی طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرس میں فوجداری معاملات میں قانونی امداد کے کام سے متعلق ہے۔