معراج علی نامی شخص کے ہاتھوں بیوی کا قتل
شہر کے علاقہ بورا بنڈہ میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا۔ جس شوہر کو بیوی کا زندگی بھر ساتھ نبھانا تھا وہی شوہر دشمن ثابت ہوا۔ شک کی بیماری سے مشتعل شوہر نے بیوی کی جان لے کر دم لیا۔

حیدرآباد: بزرگوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ شک کا کوئی علاج نہیں ہے اور شک ہنستے کھیلتے گھر کو برباد کر دیتا ہے.۔ اگر بیوی یا شوہر ایک دوسرے پر شک کرنے لگیں تو جھگڑے معمول میں بدل جاتے ہیں اور یہی بیماری قتل پر مادہ کر دیتی ہے۔
شہر کے علاقہ بورا بنڈہ میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا۔ جس شوہر کو بیوی کا زندگی بھر ساتھ نبھانا تھا وہی شوہر دشمن ثابت ہوا۔ شک کی بیماری سے مشتعل شوہر نے بیوی کی جان لے کر دم لیا۔
تفصیلات کے مطابق معراج علی نے اپنی بیوی فاطمہ عمر (35) کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ معراج علی اور فاطمہ مقامی رہائشی ہیں۔ ان کے تین بچے ہیں۔
دونوں کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے جھگڑا چل رہا تھا۔ معراج علی کو اپنی بیوی پر شک تھا اور وہ روز اس سے لڑتا رہتا تھا۔ کل رات بھی دونوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا، غصہ میں معراج علی نے اپنی بیوی فاطمہ کے سر پر راڈ سے حملہ کر دیا۔
فاطمہ شدید زخمی ہو گئی اور موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ یہ واقعہ آج صبح چار بجے کے قریب پیش آیا۔ ملزم چکن شاپ پر کام کرتا تھا۔
مقامی لوگوں سے معاملے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔ ملزم معراج علی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ماں کی موت اور باپ کی گرفتاری سے تین بچہ بے سہارا ہو گئے۔