دیگر ممالک
ملایشیا کی ایک ریاست میں شادی کی عمر بڑھاکر 18 سال کردی گئی
18 سال سے کم عمر میں شادی کرنے والے شادی کرسکتے ہیں لیکن انہیں اسلامی عدالت سے پیشگی اجازت لینی ہوگی۔ ریاستی حکومت نے عدالت کی اجازت کے بغیر 4 شادیاں کرنے والوں پر جرمانہ بڑھاکر 3 ہزار رنگٹ (673 امریکی ڈالر) کردیا۔
کوالالمپور: ملایشیا کی ریاست کیدہ نے مسلمانوں میں شادی کی کم ازکم قانونی عمر 16سے بڑھاکر 18 سال کردی ہے۔ ریاستی چیف منسٹر محمد سنوسی محمد نور نے پیر کے دن ریاستی قانون ساز اسمبلی میں ترمیمی بل پیش کیا جو منظور ہوگیا۔ سرکاری نیوز ایجنسی برنامہ نے یہ اطلاع دی۔
18 سال سے کم عمر میں شادی کرنے والے شادی کرسکتے ہیں لیکن انہیں اسلامی عدالت سے پیشگی اجازت لینی ہوگی۔ ریاستی حکومت نے عدالت کی اجازت کے بغیر 4 شادیاں کرنے والوں پر جرمانہ بڑھاکر 3 ہزار رنگٹ (673 امریکی ڈالر) کردیا۔ اب ایک سال تک کی جیل ہوگی۔ ملایشیا میں مسلمانوں اور غیرمسلموں کے لئے علیحدہ قانونی نظام ہے۔
a3w