حیدرآباد

ملے پلی علاقہ میں لاش 3 گھنٹہ تک پھانسی پر لٹکتی رہی

حبیب نگر کے علاقہ ملے پلی میں ایک خاتون نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے بموجب حبیب نگر کی رہنے والی شاہین کی شادی 23 سال قبل اسی محلہ میں رہنے والے ہریناتھ نامی شخص سے ہوئی تھی۔

حیدرآباد: حبیب نگر کے علاقہ ملے پلی میں ایک خاتون نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے بموجب حبیب نگر کی رہنے والی شاہین کی شادی 23 سال قبل اسی محلہ میں رہنے والے ہریناتھ نامی شخص سے ہوئی تھی۔

شاہین اور ہریناتھ نے’لومیریج‘کی تھی۔ انہیں ایک 18 سال کا لڑکا بھی ہے۔ شاہین کے شوہر ہریناتھ نے میڈیا کو بتایا کہ شاہین کا اپنے پڑوسی سے کسی بات پر جھگڑا ہوگیا تھا۔ جس کے بعد شاہین اور اس کے بیٹے میں بحث ہوگئی تھی۔

بعدازاں شاہین اپنے ماں کے گھر مانگوڑ بستی چلی گئی۔ کل رات 10 بجے وہ اپنے گھر آئی۔ شوہر اور بیٹا سونے کے بعد شاہین نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔

اطلاع ملنے پر حبیب نگر پولیس مقام واقعہ پر پہنچ گئی اور کلوز ٹیم کو طلب کیا لیکن کلوز ٹیم نہیں آئی جس کے نتیجہ میں لاش 3 گھنٹہ تک پھانسی پر لٹکتی رہی۔

3 گھنٹہ بعد کلوز ٹیم مقام واقعہ پر پہنچی اور تحقیقات کے بعد لاش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ روانہ کیا اور ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔