آندھراپردیش

مندر میں نچلی ذات کے لوگوں کو داخلہ سے روک دیا گیا

ضلع تروپتی میں پتور منڈل کے موضع گولاپلی کے قریب واقع پولکشما مندر میں نچلی ذات سے تعلق رکھنے پر داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

حیدرآباد: ضلع تروپتی میں پتور منڈل کے موضع گولاپلی کے قریب واقع پولکشما مندر میں نچلی ذات سے تعلق رکھنے پر داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
مندر میں اسٹیج منہدم، ایک عورت ہلاک

اطلاعات کے مطابق محروم طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ایک گروپ کو لوک تہوار کے دوران مندر کے احاطہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ یہ واقعہ کل پیش آیاجس کے باعث مقامی آبادیوں کے طبقات میں ناراضگی پیدا ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق مقامی لوک تہوار ’جاترا‘ کے درمیان یہ واقعہ پیش آیاجس میں کم ترسمجھی جانے والی ذاتوں سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ کے لوگ مذہبی تہوار کے موقع پر مندر میں حصہ لینا چاہتے تھے۔

مندر کے پجاری اور اعلیٰ ذات کے لوگوں نے ان لوگوں کو مندر میں داخل ہونے نہیں دیا اور مندر کے دروازوں کو مقفل کردیا۔ یہ لوگ پونگل تیار کئے اور اس کو مندر کے احاطہ کے باہر پیش کیا۔

انہوں نے اس امتیازی سلوک کے خلاف احتجاج کیا اور ضلع کے عہدیداروں کو مداخلت کرنے اور ذات پات کی اساس پرروا رکھے جانے والے اس امتیاز کو ختم کرنے کے لئے طلب کیا مگر یہ کوشش بھی بے سود ثابت ہوئی۔