مندر میں گوشت‘ احتجاجیوں نے کئی دکانوں کو آگ لگادی

اترپردیش کے ضلع قنوج کے ایک موضع میں مندر کے احاطہ میں گوشت کے ٹکڑے پھینکے پانے اور2 مقامات پر مورتیوں کو نقصان پہنچانے پر کشیدگی پھیل گئی۔

قنوج(اترپردیش): اترپردیش کے ضلع قنوج کے ایک موضع میں مندر کے احاطہ میں گوشت کے ٹکڑے پھینکے پانے اور2 مقامات پر مورتیوں کو نقصان پہنچانے پر کشیدگی پھیل گئی۔

احتجاجیوں نے ئی دکانوں کو آگ لگادی۔ پولیس نے بتایا کہ تشدد میں ایک قبرستان کی گٹ کو بھی نقصان پہنچایا۔ موضع رسول آباد میں مندر کے پجاری جگدیش چندر نے گوشت کے ٹکڑے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

سرکل آفیسر شیوپرتاپ سنگھ اور اسٹیشن ہاؤز آفیسر سری شیام سنگھ وہاں پہنچے اور انہوں نے صفائی کرادی لیکن سڑک پر ہجوم اکٹھاہوگیا اور الزام عائد کرنے لگا کہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ اندرباغ سڑک پر 3گھنٹے راستہ روکو احتجاج جاری رہا۔