تلنگانہ

منگوڈ کے رائے دہندوں میں ہولوگرام کے حامل نئے ووٹر آئی ڈی کارڈز کی تقسیم

چیف الیکٹورل آفیسر تلنگانہ وکاس راج نے کہا کہ بعد نظر ثانی نئے ڈیزائن کے اپیک (EPIC) کا رڈز جو ہولو گرام اور 6 خصوصیات کے حامل ہیں، منگوڈ کے ضمنی الیکشن میں حق رائے دہی سے استفادہ کیلئے ووٹروں کے حوالے کئے جائیں گے۔

حیدرآباد: چیف الیکٹورل آفیسر تلنگانہ وکاس راج نے کہا کہ بعد نظر ثانی نئے ڈیزائن کے اپیک (EPIC) کا رڈز جو ہولو گرام اور 6 خصوصیات کے حامل ہیں، منگوڈ کے ضمنی الیکشن میں حق رائے دہی سے استفادہ کیلئے ووٹروں کے حوالے کئے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ڈاٹا کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے نظر ثانی شدہ نئے ڈیزائن کے ووٹر آئی ڈی کارڈز کو متعارف کرایا ہے۔ چیف الیکٹورل آفیسر نے بتایا کہ نئے ڈیزائن کے ووٹر آئی ڈی کارڈز، حلقہ منگوڈ کے ان تمام رائے دہندوں میں جنہوں نے پہلے یہ کارڈ نہیں لئے ہیں، بلا معاوضہ تقسیم کئے جائیں گے یہ تمام کارڈز سیکوریٹی کے تمام خصوصیات کے حامل ہیں۔

ضمنی الیکشن کے انتظامات کے سلسلہ میں انہوں نے بتایا کہ 739رائے دہندوں نے (80 سال عمر کے سینئر سٹیزن اور جسمانی معذورین) فارم12-D داخل کیا تھا تاکہ انہیں پوسٹل بیالٹس فراہم کئے جائیں یہ افراد پوسٹل بیالٹ کے ذریعہ ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

سات خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ یعنی ہر ایک منڈل کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی جاچکی ہے۔ ویجلنس اور شفافیت کیلئے نلگنڈہ کلکٹریٹ میں لائیو ویڈیو ویو کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔اس سہولت سے حلقہ منگوڈ کے مختلف مقامات پر قائم چیک پوسٹس پر راست طور پر نظر رکھی جاسکے گی۔

سیاسی جماعتوں، ایجنٹوں اور انتخابی میدان میں موجود امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ کنٹرول روم میں اپنے نمائندوں کا تقرر کریں تاکہ وہ اس سہولت کے ذریعہ چیک پوسٹ پر غیر جانبدارانہ انداز میں ویجلینس پر نظر رکھ سکیں۔ وکاس راج نے مزید کہا کہ حلقہ منگوڈ میں ضمنی انتخاب سے مربوط19 ایف آئی آر درج کئے جاچکے ہیں۔

سخت چوکسی کے سبب2.7کروڑ روپے اب تک ضبط کئے جاچکے ہیں۔ پورے حلقہ میں انتخابی ضابطہ اخلاف کو سختی کے ساتھ نافذ کیا جارہا ہے۔ محکمہ اکسائز نے 94مقدمات درج کرتے ہوئے 4افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رائے دہی کے روز حلقہ کے ووٹروں کو ووٹ ڈالتے وقت کوئی ایک شناختی کاروڈ دکھنا ہوگا۔

11شناختی دستاویزات کی فہرست میں پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس، سرویس شناختی کارڈ معہ فونو، جسے مرکزی، ریاستی حکومت / پی ایس یور پبلک لمیٹڈ کمپنی سے جاری کردہ ہو، بینک، پوسٹ آفس کی پاس بک معہ تصویر، پان کارڈ، اسمارٹ کارڈ جو آر جی آئی سے جاری کردہ ہو، منریگا کا جاب کارڈ، ہیلت انشورنس اسمارٹ کارڈ جو وزارت لیبر کی جانب سے جاری کردہ ہو، ایم پیز، ایم ایل اے/ ایم ایل سیز کی جانب سے جاری کردہ شناختی کارڈ اور آدھار کارڈز شامل ہیں۔

ان متبادل شناختی کارڈ میں سے کوئی ایک کارڈ دکھاتے ہوئے حق رائے دہی سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔