شمالی بھارت

میزورم میں پتھر کی کان منہدم، 12 مزدوروں کے پھنس جانے کا اندیشہ

میزورم میں آج ایک پتھروں کی کان کے منہدم ہوجانے سے کم از کم 12 مزدوروں کے اندر پھنس جانے کا اندیشہ ہے۔

گوہاٹی: میزورم میں آج ایک پتھروں کی کان کے منہدم ہوجانے سے کم از کم 12 مزدوروں کے اندر پھنس جانے کا اندیشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلع نہتیہال کے مودرا علاقہ میں ایک خانگی کمپنی کے ورکرس دوپہر کا کھانا کھاکر واپس ہوئے تھے کہ اچانک پتھروں کی کان بیٹھ گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ 12 ورکرس معہ 5 ہٹاچی ایکسکیویٹر اور دیگر کانکنی آلات کے ساتھ کان کے اندر دفن ہوگئے۔

موضع لیہٹے اور نہتیہال ٹاون سے بچاؤ کارکن فوری جائے واقعہ پر پہنچ گئے۔

ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس، بارڈر سیکورٹی فورس اور آسام رائفلس کو تلاش اور بچاؤ کارروائی کیلئے طلب کیا گیا ہے۔ یہ کان گزشتہ ڈھائی سال سے کارکرد تھی۔

a3w
a3w