نمس کے بیچلر آف فزیو تھراپی کورس میں داخلے‘ 10 نومبر کو کونسلنگ
نظام انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس (نمس) کے بیچلرآف فزیوتھراپی کورس میں داخلوں کی دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ 10 نومبر کو11بجے دن مقررہے۔

حیدرآباد: نظام انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس (نمس) کے بیچلرآف فزیوتھراپی کورس میں داخلوں کی دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ 10 نومبر کو11بجے دن مقررہے۔
نمس کے شعبہ سرجیکل گیاسٹرو انٹرولوجی کے ڈین ڈاکٹر این بھیرپانے بتایا کہ بیچلرآف فزیوتھراپی کورس میں مخلوعہ نشستوں پرداخلے کے لئے 10 نومبر کوکونسلنگ منعقد کی جارہی ہے۔
خواہش مند امیدوار تفصیلات کے لئے wwwnimsedu.inپرربط پیدا کرسکتے ہیں۔