نیوزی لینڈ میں غذائی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

نیوزی لینڈ میں غذائی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جارہاہے۔ خبر رساں ادارہ نے یہ بات بتائی اور کہا کہ 13 سال کے دوران غذائی اشیاء کی قیمتوں میں 8.3 فیصد کا اضافہ ہواہے۔جوکہ سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

ولنگٹن۔: نیوزی لینڈ میں غذائی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جارہاہے۔ خبر رساں ادارہ نے یہ بات بتائی اور کہا کہ 13 سال کے دوران غذائی اشیاء کی قیمتوں میں 8.3 فیصد کا اضافہ ہواہے۔جوکہ سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

ملک کے محکمہ اعداد و شمار نے یہ بات بتائی اور کہا کہ 2009 کے بعد سے قیمتوں میں بتدریج اضافہ ہوتا جارہاہے اور اب ماہ اگست میں ایک سال کے دوران ہی 8.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ترکاریوں‘ میوے کے علاوہ گروسری فوڈس کی قیمتیں بڑھتی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ ہوٹلوں میں سربراہ کی جانے والی غذا کی قیمتوں میں اضافہ ہورہاہے۔

خبررساں ادارہ ژنہوا نے یہ بات بتائی سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتائی اور کہا کہ مچھلی‘پولٹری کے علاوہ بکرے کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہورہاہے۔

انڈوں کے علاوہ پنیر بھی ایسی اشیاء میں شامل ہیں جن کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاجارہاہے۔ اگست میں غذائی اشیاء کی قیمتوں میں 1.1 فیصد زیادہ ریکارڈ کیاگیا جو کہ ماہ جولائی کی بہ نسبت زیادہ رہا۔