دہلی

نیوز اینکر روہت رنجن کی درخواست کی سپریم کورٹ میں جمعرات کو سماعت

مسخ شدہ ویڈیو کے سلسلہ میں اس کے خلاف درج کئی ایف آئی آرس کو چیلنج کیا ہے۔ سینئر وکیل سدھارتھ لُترا نے جسٹس اندرا بنرجی اور جسٹس جے کے مہیشوری کی بنچ کے سامنے معاملہ رکھا اور جلد سماعت چاہی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کو آمادگی ظاہر کی کہ وہ نیوز اینکر روہت رنجن کی درخواست کا جائزہ لے گی جس نے راہول گاندھی کی تقریر کے مسخ شدہ ویڈیو کے سلسلہ میں اس کے خلاف درج کئی ایف آئی آرس کو چیلنج کیا ہے۔ سینئر وکیل سدھارتھ لُترا نے جسٹس اندرا بنرجی اور جسٹس جے کے مہیشوری کی بنچ کے سامنے معاملہ رکھا اور جلد سماعت چاہی۔

انہوں نے کہا کہ ان کے موکل نے شو کے دوران غلطی کی اور بعد میں معافی مانگ لی تاہم اس کے حلاف کئی ایف آئی آرس درج ہوگئیں۔ چھتیس گڑھ پولیس روہت رنجن کو گرفتار کرنے کی کوشش میں ہے۔

نوئیڈا پولیس نے اس منگل کے دن گرفتار کرکے ضمانت پر چھوڑدیا۔ مختصر سماعت کے بعد بنچ نے آمادگی ظاہر کی کہ معاملہ کی لسٹنگ جمعرات کے لئے ہوگی۔