وزیر اعظم نریندر مودی مقبولیت میں امریکی صدر جوبائیڈن سے آگے
وزیر اعظم نریندر مودی ایک بار پھر دنیا کے سب سے مقبول ترین قائد کے طور پر ابھرے ہیں اور انہوں نے کئی لیڈروں بشمول اپنے امریکی ہم منصب جوبائیڈن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی ایک بار پھر دنیا کے سب سے مقبول ترین قائد کے طور پر ابھرے ہیں اور انہوں نے کئی لیڈروں بشمول اپنے امریکی ہم منصب جوبائیڈن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
بین الاقوامی کمپنی مارننگ کنسلٹ کے ایک سروے میں یہ بات بتائی گئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی 76 فیصد کی ریٹنگ کے ساتھ پہلے مقام پر ہیں، جب کہ میکسیکو کے صدر آندرے مینویل لوپیز اوبراڈور کو دوسرا مقام حاصل ہوا ہے۔
آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز، 55 فیصد ریٹنگ کے ساتھ تیسرے مقام پر اور سوئٹزر لینڈ کے لیڈر الائن برسٹ 53 فیصد کی ریٹنگ کے ساتھ چوتھے مقام پر ہیں۔ مارننگ کنسلٹ نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ یہ درجہ بندی 22 تا 28 مارچ 2023ء کے دوران حاصل کردہ اعداد و شمار کی بنیاد پر کی گئی ہے۔
وزیر اعظم مودی نے 78 فیصد کی ریٹنگ کے ساتھ اپنا مقام برقرار رکھا ہے۔ مارننگ کنسلٹ نے اتوار کے روز یہ فہرست جاری کی۔ ویب سائٹ کے مطابق یہ کمپنی سیاسی انتخابات کے بارے میں حقیقی پولنگ ڈاٹا منتخبہ عہدیداروں اور ووٹنگ کے مسائل کے بارے میں اعداد و شمار فراہم کرتی ہے۔
فرم کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ عالمی سطح پر تقریباً 20 ہزار انٹرویو لیتی ہے۔ امریکہ میں سیمپل سائز تقریباً 45 ہزار ہے۔ دیگر ممالک میں سیمپل سائز 500 تا 5000 کے درمیان ہوتا ہے۔