وزیر داخلہ محمود علی کو عہدہ سے ہٹانے کا مطالبہ: راجہ سنگھ

بی جے پی سے معطل کردہ ملعون رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے چیف منسٹر کے سی آر سے مطالبہ کیا کہ وہ وزیر داخلہ محمد محمود علی کو فوری عہدے سے ہٹادیں۔

حیدرآباد: بی جے پی سے معطل کردہ ملعون رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے چیف منسٹر کے سی آر سے مطالبہ کیا کہ وہ وزیر داخلہ محمد محمود علی کو فوری عہدے سے ہٹادیں۔

انہوں نے وزیر داخلہ محمد محمود علی پر الزام عائد کیا کہ ان کے دوست قتل کررہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ اگر ریاست میں امن وامان پر قابو کرنا نہیں چاہتے ہیں اور حکومت انہیں عہدہ پر برقرار رہنے دے گی تو وہ غنڈوں کو اور قتل کرنے والوں کو کیسی سزاد دینا چاہئے وہ دکھا دیں گے۔

راجہ سنگھ آج ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں لااینڈ آرڈر مکمل ناکام ہوگیا ہے۔ روزانہ ریاست میں قتل وغارت گری کی وارداتیں پیش آرہی ہے۔

اگر کوئی ایم آئی ایم کے خلاف ہوگا تو کیا اس کو مارر دیا جائے گا۔ انہوں نے حکومت سے استفسار کیا کہ ریاست میں کیا ہورہا ہے۔ راجہ سنگھ نے کہا کہ 23 سال کے نوجوان راہول سنگھ کا عطاپور کے جم میں قتل کردیا گیا۔

3 یوم ہوگئے پولیس نے قتل کی تفصیلات اور ملزمان کون ہے اب تک راز میں رکھا ہے۔ انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قتل میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کرکے انہیں سزادی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر انہیں موقع دیا گیا تو وہ دکھائیں گے کہ قتل کرنے والوں کے خلاف کارراوئی کس طرح کی جائے اور انہیں سزادی جائے۔