مضامین

ٹاؤن پلاننگ عہدیداروں کی دھاندلیاں

عمارتوں کی تعمیر کا عمل بھی قانون و بلڈنگس ریگولیشن کا پابند ہے لیکن اکثر ایسا ہوتا ہے کہ بغیر کسی تعمیری اجازت کے چھوٹے سے رقبہ پر پانچ منزلہ عمارت تعمیر کی جاتی ہے

عمارتوں کی تعمیر کا عمل بھی قانون و بلڈنگس ریگولیشن کا پابند ہے لیکن اکثر ایسا ہوتا ہے کہ بغیر کسی تعمیری اجازت کے چھوٹے سے رقبہ پر پانچ منزلہ عمارت تعمیر کی جاتی ہے اور پڑوس کے گھر کی جانب پانچوں منزلوں کی کھڑکیاں کھول دی جاتی ہیں جو بلڈنگ ضوابط کی خلاف ورزی میں ہے ۔

متعلقہ خبریں
چائے ہوجائے!،خواتین زیادہ چائے پیتی ہیں یا مرد؟
مشرکانہ خیالات سے بچنے کی تدبیر
ماہِ رمضان کا تحفہ تقویٰ
دفاتر میں لڑکیوں کو رکھنا فیشن بن گیا
بچوں پر آئی پیڈ کے اثرات

ٹاؤن پلاننگ عہدیدار کے روبرو جب شکایت پیش کی جاتی ہے تو چونکہ وہ خود اس غیر قانونی عمل میں برابر کا شریک ہے‘ درخواست گزار کو سمجھاتا ہے کہ پڑوسی سے صلح کرلو۔

دوسری جانب اگر درخواست گزار ہائیکورٹ سے بذریعہ رِٹ رجوع ہو تو سارا ریکارڈ طلب کیا جائے گا اور متعلقہ ٹاؤن پلاننگ سے پوچھا جائے گا کہ اس کے دائرہ کار میں بغیر اجازت پانچ منزلہ عمارت کی تعمیر کی اجازت کیوں دی گئی۔

اس عہدیدار کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کا حکم صادر ہوسکتا ہے اور ساتھ ہی یہ حکم صادر ہوسکتا ہے کہ غیر مجاز تعمیر کرنے والے کو نوٹس جاری کرکے ضروری کارروائی کی جائے۔ ایسی صورت میں غیر مجاز تعمیر کرنے والے صاحب بڑی مصیبت میں گرفتار ہوسکتے ہیں۔