ٹی ایس ایمسیٹ کا اگریکلچر و میڈیسن ٹسٹ ملتوی
تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ، اگریکلچر اینڈمیڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ (ٹی ایس ایمسیٹ2022) کااگریکلچر و میڈیسن اسٹریم(اگریکلچر و میڈیسن ٹسٹ)، جو شیڈول کے مطابق14اور15جولائی کومقرر تھا، کو ملتوی کردیاگیاہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ، اگریکلچر اینڈمیڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ (ٹی ایس ایمسیٹ2022) کااگریکلچر و میڈیسن اسٹریم(اگریکلچر و میڈیسن ٹسٹ)، جو شیڈول کے مطابق14اور15جولائی کومقرر تھا، کو ملتوی کردیاگیاہے۔
تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائرایجوکیشن(ٹی ایس سی ایچ ای) نے ریاست میں آئندہ تین دنوں تک شدید بارش کی پیش قیاسی کے بعد ایمسیٹ کے صرف اگریکلچر ومیڈیسن ٹسٹ ملتوی کرنے کافیصلہ کیاہے۔
ملتویہ ٹسٹ کا شیڈول بہت جلد جاری کیاجائے گا۔ ٹی ایس سی ایچ ای نے اپنے پریس ریلیزمیں یہ بات بتائی۔کونسل نے بتایاکہ ایمسیٹ کاانجینئرنگ ٹسٹ(اسٹریم) شیڈول کے مطابق 18 سے 20 جولائی تک منعقدہوگا۔
جے این ٹی یوایچ نے انجینئرنگ ٹسٹ کے انعقاد کیلئے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے ہیں۔ آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں انجینئرنگ ٹسٹ کے لئے جملہ 108 مراکز قائم کئے گئے ہیں ان میں تلنگانہ میں 89 اوراے پی میں 19 مراکزشامل ہیں جبکہ اگریکلچرل و میڈیسن کے جملہ90 مراکز قائم کئے گئے تھے۔