شمالی بھارت
پنجاب میں 20 کتوں کو زہر دینے کا واقعہ
گڑھ: پنجاب کے کھنہ ٹاون میں کتوں کے غررانے اور بھونکنے پر برہم ہوکر کم ازکم 20 آورہ کتوں کو زہر دیا گیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اشرار نے زہر دیا ہوگا۔
چندی گڑھ: پنجاب کے کھنہ ٹاون میں کتوں کے غررانے اور بھونکنے پر برہم ہوکر کم ازکم 20 آورہ کتوں کو زہر دیا گیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اشرار نے زہر دیا ہوگا۔
پانچ ڈھانچے برآمد کرلئے گئے ہیں۔ مقامی عوام نے بتایا کہ 20 تا22 کتوں کو زہر دیا گیا ہوگا۔ یہ واقعہ کیہرسنگھ کالونی میں پیش آیا۔
اڈیشنل ایس ایچ او مندیپ کور نے بتایا کہ ان ڈھانچوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔
بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کسی نے انہیں زہر والے لڈو کھلادیئے ہوں گے۔ مقامی شخص اشوک شرما نے بتایا کہ تقریبا 24 آورہ کتے اس محلہ میں مقیم تھے۔