حیدرآباد
پنشنرس کو اطلاع
می سیوا مرکز پر آدھار نمبر یا جیون پرمان نمبر کے استعمال سے بائیو میٹرک طریقہ سے لائف سرٹیفکیٹ داخل کیا جاسکتا ہے۔
حیدرآباد: ریاستی حکومت کے تمام سرویس پنشنرس / فیملی اور حکومت کے دیگر پنشنرس جو دونوں شہروں حیدرآباد اور سکندرآباد کے پنشن پے منٹ دفاتر سے وظائف حاصل کررہے ہیں، کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ یکم نومبر تا31مارچ 2023 کے سالانہ تصدیقی سرٹیفکیٹس جس پر حالیہ پاسپورٹ سائز فوٹو چسپاں ہو اور یہ متعلقہ بینک عہدیدار/ گزیٹیڈ آفیسر سے تصدیق شدہ ہو، داخل کریں یہ سرٹیفکیٹس بذریعہ ڈاک یا شخصی اور ٹی ایس فولیو موبائیل اپلی کیشن کے ذریعہ سے بھی داخل کئے جاسکتے ہیں۔
یہ ایپ، پلے اسٹور یا ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
می سیوا مرکز پر آدھار نمبر یا جیون پرمان نمبر کے استعمال سے بائیو میٹرک طریقہ سے لائف سرٹیفکیٹ داخل کیا جاسکتا ہے۔
ٹی ایپ فولیو کے ذریعہ داخل کئے جانے والے لیونگ سرٹیفکیٹ کو ترجیح دی جائے گی۔