تعلیم و روزگار

پی جی ای سیٹ، داخلوں کی کونسلنگ کا 19ستمبر سے آغاز

ٹی ایس پی جی ای سیٹ ایڈمیشن کمیٹی نے کونسلنگ کے شیڈول کو قطعیت دے دی ہے جس کے مطابق آن لائن ویری فیکسیشن کیلئے اسناد کو اپ لوڈ کرنے کی آخری تاریخ30 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ پوسٹ گریجویٹ انجینئرنگ کا من انٹرنس ٹسٹ (ٹی ایس پی جی ای سیٹ2022) کے تحت ریاست کی مختلف یونیورسٹیوں کے ایم ای/ ایم ٹیک، ایم فارما، فارما ڈی اور ایم آرکٹیکچر کورسس میں داخلوں کی پہلے مرحلہ کی کونسلنگ کا19 ستمبر سے آغاز ہوگا۔

ٹی ایس پی جی ای سیٹ ایڈمیشن کمیٹی نے کونسلنگ کے شیڈول کو قطعیت دے دی ہے جس کے مطابق آن لائن ویری فیکسیشن کیلئے اسناد کو اپ لوڈ کرنے کی آخری تاریخ30 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

پہلے مرحلہ کی کونسلنگ میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو اپنے اصلی اسناد کے اسکیان کی نقولات داخل کرنا ہوگا۔ ایڈیشن کنوینر پروفیسر پی رمیش بابو نے بتایا کہ داخلوں کیلئے11931 امیدوار کوالیفائی ہوئے ہیں۔

کنوینر کو ٹہ کے تحت مختلف کالجوں میں 9131 نشستیں ہیں۔