سوشیل میڈیاشمالی بھارت

چیف منسٹر پنجاب کی قیامگاہ کے قریب بم دستیاب

چیف منسٹر پنجاب بھگونت مان کی چندی گڑھ میں واقع قیامگاہ کے قریب آج ایک مشتبہ شئے پائی گئی۔ اسے دھماکوشئے سمجھاجارہاہے۔

چندی گڑھ: چیف منسٹر پنجاب بھگونت مان کی چندی گڑھ میں واقع قیامگاہ کے قریب آج ایک مشتبہ شئے پائی گئی۔ اسے دھماکوشئے سمجھاجارہاہے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر پنجاب‘ ہاسپٹل سے ڈسچارج
وزیر اعلی کی رہائش گاہ کے باہر سڑک عام لوگوں کیلئے نہیں: سپریم کورٹ
جیل میں کجریوال سے دہشت گرد جیسا سلوک: بھگونت مان
مہلوک کسان کی بہن کو 1 کروڑ روپے معاوضہ اور سرکاری نوکری
طیارہ میں بم کی جھوٹی اطلاع، کال کرنے والا 10سالہ لڑکا نکلا

ایک بم ڈسپوزل اسکواڈکو فوری جائے واقعہ پر روانہ کیاگیاجو چیف منسٹر پنجاب کے زیر استعمال ہیلی پیاڈکے قریب ہے۔ ہندوستانی فوج کی ویسٹرن کمانڈ کوبھی تحقیقات میں شامل کرلیاگیاہے۔

4تا4:30 بجے دن کے درمیان ایک ٹیوب ویل آپریٹرنے ہیلی پیاڈ کے قریب آم کے باغ میں اس بم کو دیکھا۔ اس وقت بھگونت مان اپنی قیامگاہ پر نہیں تھے جووہاں سے بمشکل ایک کیلومیٹرکے فاصلہ پر واقع ہے۔

چندی گڑھ کے انتظامیہ نے کہاہے کہ دفاعی افواج اس بات کی تحقیقات کریں گی کہ یہ بم کہاں سے آیا۔ چندی گڑھ انتظامیہ کے نوڈل آفیسر کلدیپ کوہلی نے بتایاکہ ہمیں یہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ غیرمطلوب میٹریل یہاں پایاگیا۔

ہم نے جب تلاشی لی تو یہ کارآمد بم پایاگیا۔ ہم نے اسے حاصل کرلیاہے اورہماری تحقیقات میں شامل کرلیاگیاہے۔