ایشیاء

چین میں طاقتور زلزلہ 21 افراد ہلاک

زلزلہ مقامی وقت کے مطابق کل رات 12:25 بجے آیا۔ زلزلہ کا مبدا لوڈنگ کاؤنٹی سے 39 کیلو میٹر دور پایا گیا۔

بیجنگ: چین میں پیر کے دن 6.8 شدت کے طاقتور زلزلہ میں کم ازکم 21 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ زلزلہ ملک کے جنوب مغربی صوبہ سچوان کی لوڈنگ کاؤنٹی میں آیا جہاں کی آبادی پہلے ہی کووِڈ 19 کے بڑھتے کیسس اور غیرمعمولی خشک سالی سے پریشان ہے۔

زلزلہ مقامی وقت کے مطابق کل رات 12:25 بجے آیا۔ زلزلہ کا مبدا لوڈنگ کاؤنٹی سے 39 کیلو میٹر دور پایا گیا۔

سرکاری اخبار چائنا ڈیلی نے ہلاکتوں کی تعداد 21 بتائی ہے۔ صوبہ سچوان‘ تبت سے متصل ہے۔ اس علاقہ میں طاقتور زلزلے آتے رہتے ہیں۔ 2008 میں اس صوبہ میں 8.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا اور 69 ہزار جانیں گئی تھیں۔