ایشیاء

چین نے طالبان کے سفیر کے کاغذات تقرر قبول کرلئے

صدر چین شی جنپنگ نے 30 جنوری کو طالبان کے سفیر کے کاغذات ِ تقرر قبول کرلئے۔ اس طرح وہ ایسا کرنے والے پہلے صدرمملکت بن گئے۔

نئی دہلی: صدر چین شی جنپنگ نے 30 جنوری کو طالبان کے سفیر کے کاغذات ِ تقرر قبول کرلئے۔ اس طرح وہ ایسا کرنے والے پہلے صدرمملکت بن گئے۔

متعلقہ خبریں
افغان شہریوں کو جاری ہزاروں پاکستانی پاسپورٹس کی تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات
ہندوستان میں امریکی سفیر کے تقرر کا مسئلہ
پاکستان تحریک ِ انصاف، طالبان کا سیاسی شعبہ، اے این پی سربراہ ایمل ولی خان کا سنگین الزام
پاکستانی چوکی پر حملہ، 5 فوجی اور 5 دہشت گرد ہلاک
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ

چین کی وزارت ِ خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ اس اقدام کا مطلب یہ نہیں کہ بیجنگ نے طالبان کی حکومت کو تسلیم کرلیا۔

طالبان نے تاہم اسے بڑی سیاسی جیت قراردیا۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ چین نے وہ چیز سمجھ لی ہے جسے مابقی دنیا کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے دیگر ممالک سے خواہش کی کہ وہ طالبان حکومت کے ساتھ باہمی تعلقات کو بڑھاوا دیں۔

چین کے اقدام سے طالبان کی حکومت کو تقویت ملی ہے جسے 2021میں افغانستان پر قبضہ کے بعد سے ایک بھی ملک نے تسلیم نہیں کیا۔ بیجنگ کے بعد ایسا لگتا ہے کہ خطہ کے دیگر ممالک بشمول ایران اور روس بھی ایسا کریں گے۔